Light
Dark

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےکہا ہےکہ 190 ملین پاؤنڈکیس پر  ایک دو دن میں ہائی کورٹ جائیں گے۔ قانونی و اخلاقی محاذ پر یہ جنگ لڑیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے ہر سطح  پر مذاکرات کر رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو مشکلات سے نکالنےکا حل مذاکرات ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت کہتی ہےکہ 190 ملین پاؤنڈ دوطرفہ معاہدہ ہے، اس میں حکومت پاکستان کا عمل دخل نہیں، این سی اے برطانیہ نے کہا کہ پیسے ریاست پاکستان کو  دیے جائیں گے، سرکار کی زمین جب مفت دی اس کی ادائیگی سرکارکو ہی ہوگی، تمام زمین کی ادائیگی کی رقم ریاست کو آنا تھی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ 23 نومبر 2023  کو 171 ملین پاؤنڈ اسٹیٹ بینک میں گئے، 9 جنوری کو 94 ارب روپے وفاقی اور سندھ حکومت کو منتقل کیےگئے،کون کہتا ہے ریاست پاکستان یا کسی اکائی کو ایک پیسےکا نقصان ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *