Light
Dark

آٹو فنانسنگ دسمبر 2024 میں بڑھ کر 235 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی، جو اس سے پچھلے مہینے میں 234 ارب 60 کروڑ روپے تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں آٹو فنانسنگ منفی رہی، جو اکتوبر میں 236 ارب روپے، ستمبر 2024 میں 227.541 ارب روپے اور اگست 2024 میں 227.296 ارب روپے تھی، جون 2022 میں یہ 368 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک نے 10 جون کو پالیسی ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کردیا، اس کے بعد 29 جولائی کو مزید کمی کرکے 19.5 فیصد، 12 ستمبر کو 17.5 فیصد، 4 نومبر کو 15 فیصد اور 16 دسمبر کو 13 فیصد کر دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *