Light
Dark

قومی ائیرلائن کے 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کا ایک سال کے دوران استعفے دینےکا انکشاف


پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق 110 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے ایک سال کےدوران استعفے دینےکا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ استعفے دینے والوں میں 45 انجینئرز اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں۔

ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ائیرلائنز میں ملازمت کے بہتر مواقع پرملازمین جا رہے ہیں۔

قومی ائیرلائن کے شعبہ انجینئرنگ کے حکام نے انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفوں کی تصدیق کی اور ذرائع نے بتایاکہ طیاروں کی مینٹیننس پر حاضر ائیرکرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مزید 40 ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے التوا میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *