Light
Dark

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دنیا کو امن دینے پر گفتگو کی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ٹیلی فون کال پر اچھی گفتگو ہوئی ہے دنیا کو پُرامن بنائیں گے توقع ہےہم مل کربہت سےمسائل حل کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین مستقبل میں مختلف مسائل کو حل کرنےکیلئے مل کر کام کریں گے چینی صدر اور میں دنیا کو مزید پرامن اور محفوظ بنانےکیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
جمعہ کو یہ کال ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے تین دن پہلے سامنے آئی ہے جنہوں نے چینی درآمدات پر 60 فیصد تک کے بھاری محصولات عائد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ یہ میری توقع ہے کہ ہم مل کر بہت سے مسائل کو حل کریں گے اور فوری طور پر شروع کریں گے، ہم نے تجارت، فینٹینیل، ٹک ٹاک اور بہت سے دوسرے موضوعات پر توازن قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
“صدر شی اور میں دنیا کو مزید پُرامن اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *