Light
Dark

گجرات :4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ماراگیا

گجرات میں 4 سالہ زہرا کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنےکے الزام میں گرفتار ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

رواں ماہ 5 جنوری کو زہرا نامی 4 سالہ بچی کوگھر سے ٹیوشن جاتے ہوئے اغوا کیاگیا تھا جس کے بعد 6 جنوری کو اس کی بوری بند لاش ملی تھی۔

گزشتہ روز گجرات پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی اور اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا تھا کہ ملزم زہرا کا ہمسایہ اور دور کا رشتے دار تھا۔

پولیس تحویل میں ملزم کے پولی گرافکس اور ڈی این اے ٹیسٹ کرائے گئے تھے جو مثبت آئے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزم نے ہتھکڑی سمیت فرارہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کی اور ملزم مارا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *