Light
Dark

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو محکمہ خارجہ میں اپنی آخری پریس کانفرنس کے دوران اسرائیل کو امریکا کی کھلی مدد پر بار بار مداخلت کا سامنا کرنا پڑگیا۔

پریس کانفرنس میں صحافی سیم حسینی نے انٹونی بلنکن کو مجرم کہتے ہوئے چلا کر کہا کہ تمہیں عالمی عدالت انصاف کے دی ہیگ میں کٹہرے میں ہوناچاہیے۔

ایک اور صحافی میکس بلومنتھل نے سوال کیا کہ جب مئی میں امن ڈیل ہوگئی تھی تو اسرائیل کو ہتھیار کیوں بھیجے جاتے رہے۔

البتہ ابتدائی کلمات کےدوران اسرائیل کے معاملے پر مداخلت کرنے والے صحافی کو پریس کانفرنس سے نکال دیا گیا۔

یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا ئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *