اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے کاروبار کیلئے قرض کی رقم 5 سے بڑھاکر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کردی اور کہا سہولیات کی فراہمی کیلئے تفصیلی سروے جلد مکمل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے ایس ایم ایز کے کاروبار کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وزیرِ اعظم نے چھوٹے پیمانے کے کاروبار کیلئے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔