اسلام آباد : حکومتی اور اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہوگئی اس تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہوں کے معاملے پر حکومت اپوزیشن یک زبان ہوگئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے موقف میں کہا کہ مہنگائی ہوگئی اس تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی نے صوبائی ارکان کے مساوی تنخواہیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، جس کت بعد اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی تھی جبکہ صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار ہوگئی تھی۔