۔ بدھ کو ڈمپر نے بچی کو ہائی وے، اورنگی میں ٹرک نے نوجوان کو کچل دیا۔!5روز میں دس افراد ہیوی ٹریفک سے جاں بحق، کراچی میں کئی علاقوں میں فائرنگ سے لوگ زخمی۔ اسٹریٹ کرمنلز نے کئی چراغ گل کردیئے
کراچی میں ٹریفک حادثات، بچوں کے اغوا اور اسٹریٹ کرائمز کے واقعات کے بعد فائرنگ اور ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بدھ کو ڈمپر نے بچی کو ہائی وے، اورنگی میں ٹرک نے نوجوان کو کچل دیا۔!5روز میں دس افراد ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوگئے۔، کراچی میں کئی علاقوں میں فائرنگ سے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اسٹریٹ کرمنلز نے کئی چراغ گل کردیئے ہیں۔ سندھ حکومت کی پولیس میں ری شفلنگ کرنے کے باوجود جرائم کی کمی نہیں ہوسکی۔ اورنگی ٹاؤن میں علی الصبح چھ بجے نوجوان کو مزاحمت کرنے پر اسٹریٹ کرمنلز نے قتل کردیا۔ جبکہ ایک ہفتے میں کئی بچے بھی اغوا ہوئے ہیں۔ عوام میں نئی صورتحال کے بعد خوف و ہراس پیدا گیا ہے۔ 2025میں 36افراد جا ں بحق اور 526زخمی ہوئے ہیں جو ریکارڈ ہے اور 2025کا آغاز کرائم ریٹ میں اضافہ سندھ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے