Light
Dark

محکمہ وائلڈ لائف اب خود شیر، چیتا وغیرہ جانورں کو رکھنے کیلئے قبضہ لائسنس جاری کریگا، فیس فی جانور 50 ہزار روپے ہو گی۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں محکمہ جنگلات کا 4 نکاتی ایجنڈا منظورکیا گیا اوربگ کیٹس کو وائلڈلائف ایکٹ 1974 کے جدول دوئم میں شامل اور بگ کیٹس کو شیڈول 2 میں ڈالنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

شیر، چیتا، ٹائیگر، پیوما اورجیگوارکو رکھنے کیلئے پہلی بار قانون کے مطابق ریگولیٹ کیا گیا ان جانوروں سے متعلق قانون نہ ہونےکی وجہ سے لوگ انہیں گھروں میں رکھتے تھے۔

پنجاب کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر بگ کیٹس کو ظاہر کرنے پر پابندی ہو گی، گھروں میں رکھنے کیلئے کم ازکم معیار مقرر کیا گیا ہے۔

یہ جانور شہر سے باہر رکھے جا سکتے ہیں، شہر سے باہر منتقلی کیلئے وقت دیا جائےگا ، قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی اور ایف آئی آر بھی درج ہو گی۔