Light
Dark

امریکا نے  کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کیوبا کو  دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کے اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ جائزہ مکمل ہو چکا ہے اور ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں جو کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل رہنے  کی حمایت کرتی ہو۔

کیوبا نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا لیکن ساتھ ہی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ابھی بھی 1962 سے جاری امریکی پابندیوں کا شکار ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کا یہ اقدام ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد واپس لیا جائے گا،جنہوں نے 2021 میں اپنے پہلے دورِ حکومت کے آخری دنوں میں کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی اعلان پر کیوبا نے بھی ردعمل میں 533 قیدیوں کو رہا کرنےکا اعلان کیا ہے۔

کیوبا کی وزارت خارجہ  کے مطابق مختلف الزامات پر قید 533 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *