Light
Dark

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں مشتبہ ماربرگ وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تنزانیہ کے کاگیرا ریجن میں ماربرگ وبا کے پھیلاؤ سے  8 افراد ہلاک ہلاک ہوئے،ممبر ممالک کو وبا سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے چیف ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ  تنزانیہ میں ماربرگ کے 9 کیس رپورٹ ہو چکےہیں جبکہ 8 ہلاکتیں شامل ہیں، خدشہ ہے آئندہ دنوں میں مزید کیسز سامنے آئیں  گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے تنزانیہ حکومت اور متاثرہ کمیونیٹیز کو مدد کی پیش کش کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ماہ قبل روانڈا میں بھی اسی وبا سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ماربرگ ایک انتہائی متعدی ہیمرج بخارکا سبب بنتا ہے،یہ پھل کھانے والی چمگادڑوں سے پھیلتا ہے۔ ماربرگ ایبولا جیسے وائرس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *