اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی آنے اور جانے والی ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں۔ پاکستان ریلوے کے اعلامئے کے مطابق پاکستان ایکسپریس اب 2 بجے کے بجائے 6 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کے بعد رات 8 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ کراچی سے لالہ موسیٰ براستہ فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے 4 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کے بعد رات 9 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ زکریا ایکسپریس شام سوا 6 بجائے رات 9 بجے اور سکھر ایکسپریس رات 11 کے بجائے رات 12 بجے روانہ ہوگی۔ اعلامئے کے مطابق باقی تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔