Light
Dark

پاکستانی فلم انڈسٹری کی شاہکار فلم  ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر محمد سرور بھٹی انتقال کرگئے۔

پاکستانی شاہکار فلم ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی خالق حقیقی سے جاملے

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور فلم پروڈیوسر سروربھٹی کو دل کا دورہ پڑا  تھا جس کے بعد  رات گئے سانس رکنے کی شکایت پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ رہ سکے۔

اہلخانہ کے مطابق سرور بھٹی کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عشا لاہور میں داتا دربار مسجد پر ادا کی جائے گی۔

سرور بھٹی کی شہرہ آفاق فلموں میں ’چن وریام‘ اور ’بازار حسن‘ بھی شامل ہیں۔