Light
Dark

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ  تاخیری حربوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ۔ 

Trends - Attaullah Tarar - Business Recorder

 قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ میگا کرپشن اسکینڈل سے اس لیے بھاگ رہے ہیں کہ انہیں پتا ہے ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں،  تاخیری حربوں میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے  پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر ایوب کو اداروں کی کردارکشی پر شرم آنی چاہیے، اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، ہاؤس کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

دوسری جانب لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سزا سننے لندن سے پاکستان آگئے، یہ جیل میں ہیں تب بھی پیش نہیں ہو رہے، فیصلہ آج ہو یا کل فیصلہ دو جمع دو ہے، یہ پاکستان کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔