Light
Dark

کراچی میں احسن آباد نور محمد گوٹھ میں سنگدل سوتیلے باپ نے مکان کی لالچ میں مبینہ طور پر جوان بیٹے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر 28 سال کے اسد کے ہاتھ پاؤں باندھے اور تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا  اور لاش گھر میں ہی پڑی ریتی میں دفن کرکے فرار ہوگیا۔

 پولیس کو واقعہ کی اطلاع مقتول کی ماں نے دی اور الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے کو سوتیلے باپ نے قتل کیا ۔ 

اسپتال میں مقتول کی ماں نے بتایا کہ اسد اس کے پہلے شوہر کا بیٹا ہے اور ملزم اس کا دوسرا شوہر ہے ، 6 روز قبل ہی اسد رحیم یار خان سے کراچی آیا تھا  اور والد سے مکان ان کے نام کرنے کو کہا  جس پر ہلکی پھلکی تلخی ہوئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *