Light
Dark

خوشخبری: پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

کراچی : نیا سال شروع ہوتے ہی پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے خوشخبری آگئی ، جس میں بڑی مشکل آسان ہوگئی اور پر شہری مستفید ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے نادرا میگا سینٹرز میں 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا۔

محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے کراچی میں نادرا کے دو میگا سینٹر میں پاسپورٹ بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ضلع وسطی اور غربی میں نادرا میگا سینٹرمیں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے، نارتھ ناظم آباد اور سیمنس چورنگی سائٹ میں درخواست گزاروں کیلئے3،3 پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز قائم کردیئے ہیں۔

نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز سے شہری 24/7 مستفید ہوسکیں گے، دونوں سینٹرز میں پاسپورٹ کی تجدید، نئے پاسپورٹ کے اجرا اور دیگرسہولیات سےاستفادہ حاصل کرسکیں گے اور 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ طور پر 400 درخواست گزار مستفید ہوں گے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈپاسپورٹس نے بتایا کہ 24/7پاسپورٹس پراسسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کارملک بھرمیں بڑھایا جارہا ہے، پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ بھی حل کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کیلیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے اور وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹس جاری کیے جاتے ہیں، ان کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا جاری کیا جاتا ہے۔

مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے اور اس کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *