Light
Dark

یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوب ، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز لیے جا رہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے، موقف اختیار کیا گیا کہ یوٹیوب اور فیس بک پر بغیر کسی لائسنس کے کسی بھی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔

یوٹیوب ، فیس بک ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں، اس کے علاوہ یوٹیوبر اپنے ولاگز میں اپنی خواتین کو دکھا رہے ہیں جو خاندانی نظام تباہ کر رہے ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سٹیزن پروٹیکشن رولز پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند کرنے کے احکامات جاری کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *