Light
Dark

ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ہیوی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم 5 کو روہڑی سے شیرشاہ ملتان تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *