Light
Dark

کراچی میں سردی کی نئی لہر، 12 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں سردی کی نئی لہر، 12 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی نئی لہر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث 12 جنوری سے سردی کی ایک اور لہر کراچی میں انٹری لے گی اور سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی شہرکا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت25 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی