ذرائع نے نیوز کو بتایا کہ مجوزہ مسودے کے متن کے مطابق سوسائٹی کے رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2025 کے آغاز سے پہلے مدارس اگر پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہیں تو اس ایکٹ کے تحت 6 ماہ کے اندر اندر رجسٹرڈ ہو سکیں گے۔
جبکہ سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی بل 2025 کے ایکٹ کے تحت یا اس کے قیام کے 1 سال کے اندر اندر اندر رجسٹر ہو سکے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ مجوزہ مسودے کے مطابق وہ مدارس پہلے وفاق سے رجسٹرڈ ہیں ان کو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے ، جو مدارس رجسٹرڈ نہیں وہ اپنے آپ کو وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ رجسٹر کروا سکتے ہیں ، ایک دینی مدرسہ جس میں ایک سے زیادہ کیمپس ہوں اس کی ایک ہی رجسٹریشن ہو گی۔