Light
Dark

کراچی کے قبرستانوں میں قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر

کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر کراچی کے تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں کے ایم سی کے مقرر کردہ نرخ 14300 کے حوالے سے بینر لگا دیے گئے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم نے کے ایم سی کے ماتحت چلنے والے قبرستانوں کا دورہ کیا اور تمام قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو پابند کیا گیا کہ وہ کے ایم سی کے بائی لاز اور مقرر کردہ نرخ کے تحت کام کریں گے اور قبرستانوں میں کسی بھی شخص کو بغیر کے ایم سی رجسٹریشن کے کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد ہوگا اور اگر کسی نے مقرر کردہ نرخ سے زائد رقم وصول کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ شہر کے مختلف قبرستانوں میں مافیا کے کارندے شہریوں سے اضافی رقم وصول کرر ہے تھے جس پر میئرکراچی نے ایکشن لیتے ہو ئے کارروائی کی تاہم اب کے ایم سی کے قبرستانوں میں قبروں کے مقررہ نرخ پر مشتمل بینرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *