امریکی شہر لاس اینجلس کے نزدیک جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، فائر فائٹرز کی مدد کے لیے نیشنل گارڈز کے اہلکار تعینات کر دیے گئے, چار مقامات پر لگی آگ سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آگ لاس اینجلس کے رہائشی علاقے پیسیفک پیلیسیڈ میں منگل کی صبح لگی۔
بےقابو آگ سے ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا