Light
Dark

ملک بھر میں ٹیکس وصولیوں میں کراچی سرفہرست

لارج ٹیکس پیٹر آفس (ایل ٹی او ) انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی وصولیوں کی مد میں30.7 فیصد وصولیوں کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ ایل ٹی او لاہور 17.09فیصد وصولیوں سے دوسرے نمبر پر رہا ۔ ایل ٹی او اسلام آباد نے14.1فیصد وصولیاں کیں۔

2023 24ء کے لیے ایف بی آر کی جاری کردہ ایئر بک کے مطابق ودہولڈ نگ سمیت براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کا تناسب 48.7فیصد رہا ۔ جبکہ غیر براہ راست ٹیکسوں کا حجم 51.3فیصد رہا ۔

ایف بی آر کا ٹیکس اور جی ڈی پی میں تناسب مالی سال 2015-16ء میں 9.51فیصد سے کم ہو کر8.77فیصد تھا براہ راست ٹیکسوں کی مد میں وصولیوں گزشتہ سال3271ارب کے مقابلے میں 32.8فیصد نمایاں اضافے کے ساتھ 4531ارب روپے رہیں۔ اسی مالی سال دعو یداروں کو ری فنڈ کی مد میں52ارب روپے ادا کئے گئے۔

مالی سال 2023-24ء میں ڈیمانڈ پر وصولیاں127ارب روپے رہیں ۔ جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال میں 162 ارب روپے وصول ہوئے تھے ۔ اس میں وصولیوں کو بڑھا نے کےلیے فیلڈ فارمیشنز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *