Light
Dark

حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کیلئے دوبارہ درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین اب درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ حج درخواستیں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، آئندہ ہفتے سے پانچ ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کرنےکی تجویز زیر غور ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تھیں، سرکاری حج اسکیم میں رہ جانیوالے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی بھی نہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پہلےآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *