پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔
آئینی درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزارڈالر کے مساوی کی جائے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہےاور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان برطانوی کالونی بنا رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں۔
عدالتی کیسوں میں بھی امریکہ اور برطانوی عدالتوں کے فیصلوں اور قوانین کو مانا جاتاہے، درخواست میں کہاگیا کہ پاکستان میں بھی برطانوی اور امریکی لیبر قوانین ہونے چاہئیں۔
امریکہ اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کا حکم دے۔