Light
Dark

وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعےحساس معلومات چوری ہونےکا اندیشہ

کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اورصوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ کر وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعےحساس معلومات چوری ہونےکا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپڈیٹ کے ذریعے انرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے ذرِیعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو با آسانی شیئر کیاجاسکتاہے۔

کابینہ ڈویژن نے اس میں وائی فائی اور وائر لیس نیٹ ورکس کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاسورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ وائی فائی کے نام اور آئی ڈی خفیہ رکھنے اور اہم معلومات کو بچانےکے لیے گیسٹ نیٹ ورک کو بند کر نے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *