Light
Dark

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات متوقع ہیں، جس میں کمیٹی تحریری مسودے پر بات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا امکان ہے۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق آج ملاقاتوں کا دن ہے، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقاتوں سے متعلق جیل حکام سے رابطے میں ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے جیسے ہی کوئی جواب موصول ہوگا تو آپ کوآگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج عمران خان سے ممکنہ ملاقات کےدوران مذاکراتی کمیٹی تحریری مسودے پر بات کرے گی۔

ذرائع نے کہا کہ حکومتی اور ذرائع کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں، حکومتی کمیٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کو تحریری مطالبات پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *