صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔
پی سی بی نے قومی بیٹر کے بہترین علاج کیلئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔
گزشتہ روز اظہر محمود کے ہمراہ صائم لندن پہنچے تھے اور آج لندن میں ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کا معائنہ کیا۔
صائم ایوب کا لندن میں کل صبح ایک اور معائنہ شیڈولڈ ہے۔
برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس اور مشورے کے بنیاد پر صائم ایوب کا مزید علاج کیا جائے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے عبوری اسکواڈ میں صائم کی شمولیت کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کے مشورے کی بنیاد پر ہوگا۔