Light
Dark

غزہ پر اسرائیلی حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے، تازہ حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شجاعیہ میں مواصلاتی کمپنی پر فضائی حملہ کیا جس میں ٹاور پر کام کرتے 4 ملازمین شدید زخمی ہوئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔ 

دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *