غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے، 10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث اب کئی ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔
آگ سے اب تک 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آگ کے شعلوں نے التادینا علاقے کی مسجد التقوی کوبھی لپیٹ میں لے لیا جبکہ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔
آگ اس قدر ہے کہ اسے بجھانے کیلئے اہلکار اور پانی کم پڑگیا جبکہ لاکھوں افراد متاثرہ علاقہ خالی کرنے پر مجبورہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ لائی جاسکیں۔آگ بھڑکنے کی وجہ سےلاس اینجلس شہر کی فضا خطرناک حدتک آلودہ ہوگئی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے آگ سے ہزاروں گھر اور کاروباری مراکز جل کر خاک ہوگئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکا ہے۔
ادھر آگ کے باعث علاقہ مکینوں کے گھر چھوڑن