Light
Dark

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔

اڈیالہ جیل میں انسداد دہشگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد کیس میں نامزد 119 میں سے 118 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

عمر ایوب نے مقدمے کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر کی جانب سے کیس سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں، ان تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیئے جائیں گے۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کرانے کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *