Light
Dark

سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے طلبا کی اسکریننگ کا فیصلہ کیاہے۔ 

سندھ حکومت کے محکمہ کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبا کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے گی۔میڈیکل اسکریننگ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں کی جائے گی۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالج ایجوکیشن میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کے ریجنل ڈائریکٹر اور متعلقہ کالج پرنسپل کمیٹی میں شامل ہیں۔ 

میڈیکل اسکریننگ ٹیم کسی بھی سرکاری کالج کا اچانک دورہ کرے گی۔ 

نوٹیفیکشن کے مطابق اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالب علم کا میڈیکل ٹیسٹ کر سکے گی۔ تعلیمی اداروں میں سمینار، ورکشاپس بھی کرائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *