دوستی کے لبادے میں چھپے دشمنوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے قادر سمالانی کی لاش کے باقیات تین سال بعد گدر کی ویران پہاڑیوں سے برآمد کر لیے گئے۔ قاتل کی نشاندہی پر یہ ہولناک انکشاف ہوا، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔
گزشتہ روز مینگل ہاؤس، خضدار میں حاجی محمد اقبال مینگل اور میر یاسر احمد مینگل کی قیادت میں ایک اہم بلوچی جرگہ منعقد ہوا، جہاں قاتل نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ قادر سمالانی کو قتل کرنے کے بعد گدر کی پہاڑیوں میں دفن کیا گیا تھا۔ اس انکشاف کے بعد آج قبائلی عمائدین، مقتول کے لواحقین، اور گریشہ، گدر، و خضدار کے لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں قادر سمالانی کی لاش کے باقیات کو تلاش کر کے برآمد کر لیا گیا لاش کے باقیات کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد قادر سمالانی کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ واقعہ پورے علاقے میں صدمے کی لہر دوڑانے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، جہاں قبائلی جرگے نے انصاف کی فراہمی میں ایک کلیدی کردار ادا کیا