کوئٹہ : انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی ، لائسنس کا اجرا شروع کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ کے حصول کیلئے درخواست دی اور قوانین کے مطابق تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ دیا۔
ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس مزید کارروائی کے لئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔