وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے۔ چیلنجز بہت زیادہ ہیں اور ہم عوامی کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں لوگوں کو مفت ادویات بند کر دی گئی تھیں۔ لیکن ہم نے شہباز شریف کی روایت کو دوبارہ زندہ کیا۔ میں خود مریضوں سے پوچھتی ہوں کہ دوائیاں فری مل رہی ہیں یا نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگی میں خدمت کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ لیکن ہم سب اپنا کوئی کام خدمت اور فرض سمجھ کر نہیں کرتے بلکہ وقت گزار کر چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مریضوں کو اسپتالوں میں 90 فیصد مفت ادویات دے رہے ہیں۔ یہاں پر دو ڈھائی کروڑ کی انسولین چوری ہوئی۔ اور اسپتالوں میں مریضوں کو انٹری کے لیے بھی فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ یہ مسائل بھی یہاں پر ہیں۔