Light
Dark

تیسری ملاقات تب ہوگی جب عمران خان سےملاقات ہوگی ، پی ٹی آئی رہنماؤں کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں دوٹوک کہا تھا پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کروائی جائے، ہم نے اداروں کی غیر موجودگی میں ملاقات کا مطالبہ کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج تک ہمیں حکومت کی جانب سے کوئی معلومات نہیں ملی، 5 دسمبر کو بانی چیئرمین نے مذاکراتی کمیٹی بنائی، ہم اداروں کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ اداروں کی مداخلت موجود ہے، ہم چاہتے ہیں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنائے جائے، بانی چیئرمین نے کہا جو اذیتیں میں نے برداشت کی میں نے سب کو معاف کیا، مذاکراتی کمیٹی کے دوسرے سیشن میں ملاقات کرانے پر اتفاق ہواتھا۔

عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کی مذاکرات میں سنجیدگی ہماری بات ماننے سے ثابت ہوگی، بانی پی ٹی آئی سے آزادانہ ماحول میں ملاقات کا موقع فراہم کیاجائے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ نہ آنے پر ہمیں تشویش ہے، القادر ٹرسٹ کا فیصلہ فوری آنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائےگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کا فیصلہ نہ آنے پر ہمیں تشویش ہے، القادر ٹرسٹ کا فیصلہ فوری آنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائےگئے۔ٓ

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پر 200 سے زائد کیسز بنائے گئے، ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا تیسری ملاقات تب ہوگی جب بانی سے ملاقات ہوگی، اب تک ہمارے پاس کل کی میٹنگ سے متعلق کوئی اطلاع نہیں، مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *