محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم پارہ 7 تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے جب کہ شمال مشرق سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا، جناح ٹرمینل پر جنوری کا اوسط درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شاہراہ فیصل پر 11.5، ماڑی پور میں10 اور بن قاسم میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔