چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈز کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر ہے جب کہ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک اسکواڈز کو حتمی شکل دینا ہے۔
11 فروری تک ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر رد و بدل کر سکتی ہیں، 12 فروری سے ٹیموں میں رد و بدل کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا لازمی ہو گا۔
ٹیمیں ابتدائی اسکواڈز کا اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں، وہ آئی سی سی کو نام جمع کرا سکتی ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔