صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے بعد پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ نےاتوار کی شب 11 بجے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کردی تھی۔
کوئٹہ میں گزشتہ روز موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے جہاں سرکاری امور متاثر ہوئے وہاں عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے 20 گھنٹے بعد کوئٹہ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بحال کردی ہے۔