Light
Dark

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔

لیویز حکام کے مطابق موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کے علاقےاحمد زئی سوئی کے جنگلات میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

آگ نے سیکڑوں ایکڑ اراضی پر لگے  زیتوں پلوس اور دیگر نایاب درخت اور خشک گھاس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لیویز حکام کا کہناہے کہ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل جمعداد مندوخیل نے لیویز کی ٹیم کو جنگلا ت کی طرف روانہ کردیا۔

حکام کے مطابق لیویز اور مقامی لوگ آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *