Light
Dark

ایران نے کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔ 

ایک سرکاری اعلان کے مطابق ایران میں اب 14 سال کی عمر میں لڑکیاں اور 16 سال کی عمر کے لڑکے بھی کاسمیٹک سرجری کرا سکیں گے۔

اس سے پہلے کاسمیٹک سرجری کرانے کی کم سے کم عمر 18 سال تھی۔ 

ایران دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جہاں کاسمیٹک سرجری کا رجحان سب سے زیادہ ہے۔ خاص طور پر ایرانی خواتین میں ناک کی سرجری کرانے کا رجحان کافی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران میں کاسمیٹک سرجریوں میں اضافے کی وجہ ساتھیوں کا دباؤ، میڈیا کا اثر اور موجودہ ثقافتی اصول ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *