استور میں درجہ حرارت منفی 13، قلات میں منفی 5، کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
اس کے علاوہ ملتان میں 6، اسلام آباد 7، لاہور 8 جبکہ کراچی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب مالم جبہ میں 22 جبکہ میرکھانی میں 16 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پہاڑی علاقوں میں آج بھی موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔