انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا، گروہ نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کی اور عملےکو ہراساں بھی کیا۔
ریسٹورنٹ مالک رحیم اللہ خان نے گفتگو میں کہا کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے، کھانا کھانے کے بعد کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔
رحیم اللہ خان کے مطابق حملے میں ریسٹورنٹ کی شیشے اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انھیں بتایا کہ بیف مینیو میں ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکرز پر حملہ کر دیا، واقعے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا