Light
Dark

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا مرمتی کام، شہر کو آج پانی کی کمی کا سامنا

کے الیکٹرک کی جانب سے آج دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کا کام جارہا ہے جسکی وجہ سے پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی۔ مینٹیننس کا کام صبح 8 بجے شروع ہوا جو رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمت کے کام کے باعث کراچی کو مجموعی طور پر 100 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ دھابیجی سے شہر کو مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ شہر کو 550 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی