محسن نقوی نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا، چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب سے خود بھی رابطہ کیا تھا۔
محسن نقوی نے صائم ایوب کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، نوجوان اوپننگ بیٹر کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائمنٹ طے ہے۔