Light
Dark

سندھ حکومت نے جناح اسپتال میں 1023 بستروں کا اضافہ کیا، اسپتال کے ایگزیکٹوڈائریکٹرکا مسئلہ حل کروایا جائے، وزیراعلی سندھ کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کی اوورسائیٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اوورسائیٹ کمیٹی 25 سالوں (اگست 2023تا اگست 2048ء) تک تینوں اسپتالوں کی نگرانی کرے گی،اوورسائیٹ کمیٹی اسپتالوں میں انسانی وسائل اور معیاری صحت کی خدمات کو یقینی بنائے گی اوورسائیٹ کمیٹی تینوں اسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی کرے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جناح اسپتال اور بچوں کے اسپتال کی فکیلٹی کی ضروریات سندھ میڈیکل یونیورسٹی پورا کرے گی انہوں نے کہا کہ جب جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ سندھ کو ملی تھیں تو ان اسپتالوں کا بجٹ 1.9 بلین روپے تھا اور اب ان تینوں اسپتالوں کا بجٹ 25.75 بلین روپے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 2011ء میں جناح اسپتال میں 1185 بسترے اور 2339 ملازمین تھے اور اب اسپتال میں 2208 بسترے اور 1498 ملازمین ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 1023 مزید بسترے شامل کیئے ہیں