Light
Dark

مسافروں کیلیے اچھی خبر، پی آئی اے کی نئی پروازیں!

قومی ایئر لائن نے اندرون و بیرون ملک نئی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق 20 جنوری سے سیالکوٹ سے بحرین ہفتے میں دوطرفہ پرواز آپریٹ ہو گی جب کہ لاہور سے کویت 25جنوری سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ ہو گی۔

پی آئی اے لاہور سے دمام ہفتہ وار 2 پروازیں 22 جنوری سے آپریٹ کرے گی۔ 20 جنوری سے فیصل آباد اور جدہ کےدرمیان ایک پرواز ہفتہ وار آپریٹ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 جنوری سے پی آئی اے پشاور کراچی ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرےگی جب کہ پی آئی اے 21جنوری سےسیالکوٹ سے دوحہ ہفتہ وار پروازی آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے ان پروازوں بوئنگ 777 ایئر بس 320طیارے استعمال کرےگی۔