امریکی شہر نیو یارک میں ٹریفک کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ملک کے پہلے ’کنجیشن پرائسنگ‘ منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔
منصوبے کے مطابق مین ہیٹن کے مرکزی علاقے میں داخل ہونے والے ڈرائیور ٹول ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
اس منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے اور ان ڈرائیوروں سے فنڈ جمع کرنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے جو ٹریفک مسائل میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے 15 ارب ڈالر کے فنڈز جمع کیے جاسکیں گے۔