پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے قوال شہزاد خان سنتو کے فارم ہاؤس میں گھس کرسیکیورٹی گارڈ کو رسیوں سے باندھا اوررہائشی ایریا میں داخل ہوگئے۔ فارم ہاؤس پرشہزاد خان سنتوکی اہلیہ اور بچے موجود تھے۔
شہزاد سںنتو کی اہلیہ نے واش روم میں گھس کرفائرنگ کی ،فائرنگ کی آواز سن کر ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
شہزاد خان سنتوکی اہلیہ نےاندراج مقدمہ کے لئےتھانہ ہیئر میں درخواست دیدی ہے ۔ پولیس کا کہنا تھاجلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔